اسلام میں انتہا پسندی اور عدم برداشت کی کوئی جگہ نہیں،آرمی چیف جنرل عاصم منیر

پیر 25  ستمبر 2023ء

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے، اسلام میں انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں، انظوں نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ مہذب معاشرے میں کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے چرچ آف پاکستان اور بشپ آف رائیونڈ کے ناظم و صدر ڈاکٹر آزاد مارشل کی سربراہی میں مسیحی برادری کے 13 رکنی وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مذہبی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے قومی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کو سراہا، انہوں نے بالخصوص معیاری تعلیم، صحت عامہ اور فلاحی خدمات سمیت مادر وطن کے دفاع کے لئے مسیحی برادری کے شاندار کردار کی تعریف کی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مسیحی برادری کے لئے بھرپور احترام کا اظہار کرتے ہوئے قائداعظم کے متحد اور ترقی پسند پاکستان کے حقیقی وژن پر عمل کرنے کے لئے معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے، اسلام اور اسلامی معاشرے میں عدم برداشت اور انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ مہذب معاشرے میں کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، مسیحی برادری کے ارکان نے دہشت گردی سے نمٹنے اور ملک میں اقلیتوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے میں پاک فوج کی کاوشوں کا سراہا، انہوں نے آرمی چیف کے اقلیتوں کو زیادہ سے زیادہ فعال بنانے اور ایک مربوط اور روادار معاشرے میں ان کا اعتماد بحال کرنے کے لئے اٹھائے اقدامات کو سراہا،،




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان برگر کی قیمت سات سو ڈالر