سپریم کورٹ میں اب کیسز کے التواء کا تصور ختم سمجھا جائے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

پیر 25  ستمبر 2023ء

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کہتے ہیں سپریم کورٹ میں اب سے کیسز میں التواء دینے کا تصور ختم سمجھا جائے۔ تفصیلات کے مطابق ایک مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ میں دائر مقدمات میں التواء نہ دینے سے متعلق اپنی ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ذہن سے یہ تصور بلکل نکال دیں کہ مقدمات میں تاریخ دی جائے گی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں بہت زیادہ کیسز زیرِ التواء ہیں، کسی بھی کیس میں ایک تاریخ پر فریقین کو نوٹس اور اگلی میں دلائل پر فیصلہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کیس کے توسط سے یہ پیغام سب کے لیے ہے کہ اب مقدمات میں التواء نہیں ملے گا، یہ باقی عدالتوں میں ہوتا ہے کہ دستاویزات جمع کرانے کا وقت دیا جائے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے واضح کیا کہ سپریم کورٹ آخری عدالت ہے جہاں تمام مقدمات کے فیصلوں کا ریکارڈ پہلے سے ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رواں ماہ 17 ستمبر 2023ء کو بطور چیف جسٹس پاکستان حلف اٹھایا ہے۔ ان کا پہلے مقدمے کی سماعت کے دوران کہنا تھا کہ بطور چیف جسٹس کوشش ہو گی کہ زیرِ التواء مقدمات کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ برگر کی قیمت سات سو ڈالر دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا