سوات میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد،پاکستانیوں کے مہمان نوازی کے معترف

پیر 25  ستمبر 2023ء

پاکستان کے سوئٹزرلینڈ کہلانے والی وادی سوات میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد جاری ، یورپین ملکوں کے سیاحوں کی بڑی تعداد نے منکیال اور مہوڈنڈ کی پہاڑیوں پر ٹریکنگ کے لئے رخ کیا ، سوات کے عوام اور انتظامیہ کی تعریف ،، سوات کے علاقہ کالام میں صرف ستمبر کے مہینہ میں بڑی تعداد میں یورپین ملکوں کے سیاحوں کی آمد ہوئی ہے، ان غیر ملکی سیاحوں نے منکیال اور مہوڈنڈ کی پہاڑیوں پر ٹریکنگ کے لئے رخ کیا، غیر ملکی سیاحوں نے گروپس کی شکل میں کالام کے مختلف علاقوں اور پہاڑوں کا رخ کیا، غیر ملکی سیاحوں کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اور عوام بھی اچھی ہے، غیر ملکی سیاحوں کا کہنا تھا کہ ہمارا یہاں آنے کا بہت اچھا تجربہ رہا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ ہم دوبارہ یہاں آئیں، سوات کے لوگ بہت دوست مزاج ہیں، عوام اور فوج نے ہمارا بہت خیال رکھا اور مدد کی، پاکستان آرمی بہت پروفیشنل آرمی ہے،،




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے