ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ69 لاکھ 80 ہزار 2727 ہوگئی

منگل 19  ستمبر 2023ء

ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 69 لاکھ 80 ہزار 272 تک پہنچ گئی ہے، 2018ء میں ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 تھی۔ الیکشن کمیشن کے ڈیٹا کے مطابق 2023ء میں اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 41 ہزار 554 تک پہنچ گئی، 2018ء میں یہ تعداد 7 لاکھ 65 ہزار 447 تھی۔ ڈیٹا کے مطابق 2023ء میں پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار 582 ہو گئی، 2018ء میں 6 کروڑ، 6 لاکھ 72 ،ہزار 771 تھی۔ سندھ میں ووٹرز 2 کروڑ 66 لاکھ 51 ہزار 161 ہو گئے، 2018ء میں 2 کروڑ، 23 لاکھ، 91 ہزار 244 تھی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ، 16 لاکھ 92 ہزار، 381 تک پہنچ گئی، پانچ سال پہلے 1 کروڑ، 53 لاکھ ،14 ہزار 169 تھی۔ بلوچستان میں تعداد 52 لاکھ ، 84 ہزار، 595 ہو گئی ہے ، 2018ء میں تعداد 42 لاکھ ، 99 ہزار 494 تھی۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد برگر کی قیمت سات سو ڈالر