ہردیپ سنگھ نجر کا قتل،کینیڈین حکومت نے راء کے سربراہ کو کینیڈا چھوڑنے کا حکم دے دیا

منگل 19  ستمبر 2023ء

کینیڈین حکومت کا بڑا فیصلہ،کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہونے کی تصدیق کردی، وزیر خارجہ میلانی جولی نے بھارتی انٹیلی جنس را کے سربراہ کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیدیا تفصیلات کے مطابق خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں گوردوارے کے سامنے 18 جون کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا اور تفتیش کے بعدکینیڈا کی انٹیلیجنس نے ہر دیپ سنگھ نجر کی موت اور بھارتی حکومت کے درمیان تعلق کی نشاندہی کی ہے، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مطابق ہردیپ سنگھ کے قتل کا معاملہ جی 20 کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ اٹھایا تھا، واضح رہے کہ خالصتان کے حامیوں نے ہردیپ سنگھ کی موت کے بعد بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں پر الزام عائد کیا،ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف سکھوں نے لندن اور کینیڈا سمیت دنیا بھر میں مظاہرے بھی کئے،وینکوور میں خالصتان ریفرنڈم میں شرکا نے بھارتی سفارت کاروں پر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا الزام لگایا،وینکوور میں 10 ستمبر کو ہونے والے ریفرنڈم میں ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد سکھوں نے حصہ لیا،ریفرنڈم میں ہردیپ سنگھ کے مبینہ قتل میں ملوث بھارتی سفارت کاروں کی تصاویر والے بینر اور پوسٹر بھی لگائے گئے تھے سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے دعوی کیا تھا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی سفارت کار ملوث ہیں،ہردیپ سنگھ نجر کینیڈا میں سکھ فار جسٹس خالصتان کے رہنما تھے،ہردیپ سنگھ نجر پر بھارتی حکومت نے متعدد جعلی مقدمات قائم کررکھے تھے،ہردیپ سنگھ نجر کو خالصتان کی تحریک سے دستبردار ہونے کیلئے بھارتی سفارت خانے کی جانب سے نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی مل رہی تھیں سکھ فار جسٹس گرپتونت سنگھ پنوں نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں مطلوب بھارتی سفارت کاروں کے وانٹڈ پوسٹر بھی جاری کئے،ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے حوالے سے بھارت کے ملوث ہونے کا ہمارا دعویٰ سچا ثابت ہوگیا ہے، بھارت کی انٹیلی جنس کے اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہونے کی سازش دنیا بھر میں بے نقاب ہوگئی ہے،شہید ہردیپ سنگھ نجر ریفرنڈم 29 اکتوبر کو سرے بی سی میں منعقد ہوگا ان کا کہنا تھا کہ جسٹن ٹروڈو سچ سامنے آنے کے بعد کینیڈا میں بھارت کے ہائی کمشنر سنجے ورما کو بھی فوری طور پر نکال باہر کریں، کینیڈین وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ قتل کا الزام ثابت ہوگیا تو ہماری خودمختاری کی خلاف ورزی ہوگی،سکھ فار جسٹس کے قتل کی سنگین واردات کے باعث کینیڈا سے بھارت ہائی کمشنر کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا گیا دوسری جانب بھارت نے بھی کینیڈین ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا اور کینیڈین سنیئر سفارتکار کو بھارت سے پانچ دنوں میں نکل جانے کا حکم دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کینیڈین سفارتکار بھارت مخالف مہم میں ملوث تھے اور بھارت کے اندورنی مداخلت کے مرتکب ہو رہے تھے




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گدھا بازیاب،چور گرفتار
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا