چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات نہ کرانے کا معاملہ،عدالت نے سپریٹنڈنٹ جیل سے رپورٹ طلب کر لی

پیر 18  ستمبر 2023ء

چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات نہ کرانے کا معاملہ،خصوصی عدالت برائے آفیشل سیکرٹ ایکٹ نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سے رپورٹ طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل میں بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات نہ کروانے پر سماعت ہوئی۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پراسیکیوٹر راجا نوید اور پی ٹی آئی وکیل شیراز رانجھا پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات کے حوالے سے سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ دوران سماعت وکیل شیراز رانجھا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سائفر کیس میں سزا یافتہ نہیں، جوڈیشل ریمانڈ پر اٹک جیل میں ہیں، سیکرٹ ایکٹ یا پنجاب جیل قوانین مجرمان پر لاگو ہوتے ہیں، لیکن سابق وزیرِ اعظم سائفر کیس میں ابھی تک ملزم ہیں مجرم نہیں۔ تمام ملزمان کو اٹک جیل میں ٹیلیفونک ملاقات کرنے کی سہولت حاصل ہے، دو تین سال سے ٹیلیفونک ملاقات کی سہولت قیدیوں کو ملی ہوئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی بچوں سے ٹیلیفونک ملاقات نہ کروانا ناانصافی ہے۔ سماعت کے دوران وکیل شیراز رانجھا نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی استدعا کر دی۔ سماعت کے دوران جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ 26 ستمبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کا جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہو رہا ہے، سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سے میں خود بھی بات کروں گا، کیا معلوم سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ معاملات وہیں حل ہو جائیں،کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان