فلم سنگھم اگین کی شوٹنگ کا آغاز،اجے دیو گن،رنویر،اکشے کمار کے ساتھ دپیکا پڈکون بھی ایکشن میں نظر آئیں گی

اتوار 17  ستمبر 2023ء

فلم ’سنگھم اگین‘ کی شوٹنگ کا آغاز ،اجے دیوگن، اکشے کمار اور رنویر سنگھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے آغاز کے موقع پر خصوصی تقریب ممبئی میں منعقد کی گئی جس میں فلم کے مرکزی کردار بھی شریک ہوئے انسٹاگرام پر تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکار اجے دیو گن نے لکھا کہ 12 برس قبل انہوں نے انڈین سینما کو اس کی سب سے بڑی پولیس یونیورس دی اور اب وہ نئے جذبے اور جوش کے ساتھ ’سنگھم اگین‘ میں واپس آرہے ہیں روہت شیٹھی نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ انہیں امید نہیں تھی کہ سنگھم فرنچائز ایک پولیس یونیورس بن جائے گی اور اب وہ پانچویں فلم کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔ روہت شیٹھی کا کہنا تھا کہ وہ ’سنگھم اگین‘ بنانے میں اپنی جان لگا دیں گے بس انہیں لوگوں کے پیار اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون ’لیڈی سنگھم‘ کا کردار نبھائیں گی جبکہ فلم میں ولن کے روپ میں ارجن کپور سامنے آئیں گے




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔