عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد گرفتار

اتوار 17  ستمبر 2023ء

سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو گرفتار کر لیا گیا شیخ رشید احمد کے وکیل سردار عبد الرازق ایڈووکیٹ نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے،سردار عبد الرازق کے شیخ رشید کو نجی ہاوسنگ سوسائٹی فیز 3 سے گرفتار کیا گیا،شیخ رشید کو اسلام آباد پولیس اور سفید کپڑوں مہں آئے اہلکاروں نے گرفتار کر کےاسلام آباد لے گئی ہے سردار عبد الرازق ایڈووکیٹ کے مطابق شیخ رشید کے بھتیجے شاکر اور ملازم عمران کو بھی گرفتار کیا گیا ہے سابق وفاقی وزیر کے وکیل کاکہنا ہے کہ شیخ رشید احمد تک رسائی کی کوشش کی جارہی ہے،سابق وفاقی وزیر کو دس مئی کو تھانہ کوہسار میں ایک مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا،تاہم گرفتاری کے حوالے سے مزید تفصیلات ابھی معلوم نہیں




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی برگر کی قیمت سات سو ڈالر