نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی پیشہ ورانہ زندگی پر ایک نظر

هفته 16  ستمبر 2023ء

سپریم کورٹ کے سنئیر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سترہ ستمبر کو 29 ویں چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، جسٹس قاضی فائر عیسیٰ تحریک پاکستان کے سرگرم رکن قاضی محمد عیسیٰ کے صاحبزادے ہیں۔ قاضی محمد عیسیٰ کا شمار بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 26 اکتوبر 1959 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے. جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کوئٹہ سے ابتدائی تعلیم مکمل کی، قانون کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے لندن چلے گئے. وطن واپس آنے پر وکالت کا آغاز کیا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 27 سال وکلالت کے پیشے سے وابستہ رہے انہیں مختلف مواقع پر ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ کی جانب سے متعدد مشکل کیسز میں معاونت کیلئے بھی طلب کیا جاتا رہا. وہ انٹر نیشنل آربیٹریشن (قانونی معاملات) کو بھی دیکھتے رہے. جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 5 اگست 2009 کو بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بنے اور 5 ستمبر 2014 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا.جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اہم معاملات اور فیصلوں کے باعث جانے جاتے ہیں جن میں میموگیٹ کمیشن، سانحہ کوئٹہ انکوئری کمیشن 2016، فیض آباد دھرنا کیس، فوجی عدالتوں سے متعلق کیس، حدیبیہ پیپر ملز کیس اور دیگر مقدمات شامل ہیں. پی ٹی آئی دور حکومت میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ بھیجا گیا، جسے عدالت عظمیٰ نے کالعدم قرار دے دیا، جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 184 تین کے اختیارات اور بنچز کی تشکیل کے معاملے پر حکومت کی قانون سازی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے عملدرآمد نہ کرنے اور ح کم امتناع دینے پر گزشتہ پانچ ماہ سے کوئی مقدمہ نہیں سنا اور چیمبر ورک کرتے رہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر 2024 کو عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے.




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے برگر کی قیمت سات سو ڈالر
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟