پندرہ ستمبر سے ملک میں بارشوں کی پیشگوئی

بدھ 13  ستمبر 2023ء

محکمہ موسمیات کے مطابق 15 سے 20 ستمبر کے دوران آندھی تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے،خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی،جبکہ16 ستمبر سے مغربی ہوائیں بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق 15 سے 20 ستمبر کے دوران کشمیر گلگت بلتستان مری گلیات سمیت پنجاب کے اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے،اس دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے،16 سے 18 ستمبر کے دوران کرم لکی مروت ڈیرہ اسماعیل خان بنوں کرک وزیرستان اور جنوبی پنجاب میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے محکمہ موسمیات کے مطابق 16 سے 18 ستمبر کو راجن پور موسی خیل بارکھان ژوب قلات خضدار میرپور خاص تھرپارکر خیرپور عمر کوٹ میں بارش کی توقع ہے جبکہ17 سے 19 ستمبر کے دوران گلگت بلتستان کشمیر گلیات چترال ایبٹ آباد راولپنڈی اسلام آباد میں ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے،موسلادھار بارشوں کے باعث کشمیر گلگت بلتستان چترال مانسہرہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے بارشوں کے باعث حالیہ گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے،آندھی تیز ہواؤں کے باعث کمزور انفراسٹرکچر سولر پینل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہےمحکمہ موسمیات نےتمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔