میجر عزیز بھٹی کا یوم شہادت،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا خراج عقیدت

منگل 12  ستمبر 2023ء

افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کا میجر راجہ عزیز بھٹی شہید، نشان حیدر کے 58ویں یوم شہادت کے موقع پر زبردست خراج عقیدت آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور سروسز چیفس کا کہنا تھا کہ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید جنگِ ستمبر1965 کا وہ درخشاں ستارہ ہیں جو دورانِ جنگ دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے رہے اور دفاعِ وطن کی خاطر جان قربان کر دی، آپ کی شاندار قائدانہ صلاحیت اور بے مثال بہادری مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت یقینی بنانے میں ہمارے لیئے مشعل راہ ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ میجر عزیز بھٹی نے اپنے لہو سے سرزمین وطن کی آبیاری کرتے ہوئے، ازلی دشمن بھارت کی فوج پراپنی شجاعت و بہادری کی دھاک بٹھاتے اور اُس کے مزموم عزائم کو ناکام بنا کر یہ ثابت کر دیا کہ بہادر سپاہی مشکلات میں گھبرایا نہیں کرتااور ملک کے دفا ع کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتا،بِلا شُبہ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کا یوم شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشُبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟