غیر ملکی کرنسی کا غیر قانونی کاروبار،ایف آئی اے نے رواں سال تین ارب روپے کی برآمدگی کی،361 افراد گرفتار

اتوار 10  ستمبر 2023ء

ڈالر کی بڑھتی قیمت پر قابو پانے کے لیے ایف آئی اے نے کرنسی ایکسچینج کا غیرقانونی کاروبار کرنے والوں سمیت ہنڈی حوالہ اور ڈالر ذخیرہ کرکے مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا ذرائع سے حاصل شدہ تفصیلات کے مطابق رواں سال جنوری سے لے کر ابتک ایف آئی اے نے کرنسی کے غیرقانونی کاروبار و ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں 257 چھاپے مارکر 361 ملزمان کو گرفتار کیا ،ہنڈی حوالہ و کرنسی ایکسچینج کا غیر قانونی کام کرنے والے ملزمان کے خلاف 250 مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق ہنڈی حوالہ و کرنسی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے ملزمان کے خلاف 30 انکوائریاں بھی کی گئیں اور الزامات ثابت ہونے پر 26 مزید مقدمات درج ہوئے، کریک ڈاون کے دوران مجموعی طور پر 4 لاکھ 78ہزار 620 امریکن ڈالر برآمد کیے گئے جبکہ چھاپوں کے دوران 177 ملین روپے کی دیگر غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی۔ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 3 بلین روپے سے زائد کی غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی۔ ۔




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات گدھا بازیاب،چور گرفتار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی