آفیشل سیکرٹ ایکٹ آور آرمی ایکٹ کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

هفته 09  ستمبر 2023ء

چیئرمین تحریک انصاف نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی قانون کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا چیئرمین تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرمی ترمیمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر صدر مملکت نے دستخط نہیں کیے، آرمی ترمیمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ آرٹیکل 10اے، آرٹیکل 8 اور آرٹیکل 19 کے منافی ہیں، درخواست میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی قانون کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں آئینی درخواست کے فیصلہ تک دونوں قوانین کو معطل کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے،درخواست میں صدر مملکت، سیکرٹری قومی اسمبلی، وزارت قانون اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی برگر کی قیمت سات سو ڈالر
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گدھا بازیاب،چور گرفتار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم