جڑانوالہ کیس کی سماعت،سپریم کورٹ نے مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کرنے اور واقعے کی رپورٹ طلب کرلی

جمعه 08  ستمبر 2023ء

سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق و جڑانوالہ واقعہ کیس کی سماعت،عدالت نے سکھ برادری کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک قرار دےدی،عدالت نے اٹارنی جنرل اور تمام ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نےکہاریاست کی زمہ داری ہےاقلیتوں سے متعلق آئین میں دی گئی ضمانتوں کا پاس رکھے،ریاست سکھ کمیونٹی کا تحفظ یقینی بنائے،عدالت نے جڑانوالہ واقعے کی رپورٹ طلب۔کرلی اور کہا تباہ کئےگئےچرچ ترجیحی بنیادوں پر مرمت کئے جائیں، میسحی برادری کو تحفظ فراہم کیا جائے، جسٹس اعجاز الااحسن سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی،سکھ برادری کے نمائندہ بشنا سنگھ پیش ہوئے، متروکہ وقف املاک کی گوردواروں سے متعلق پیش کردی گئی،جسٹس اعجازالاحسن نے کہا رپورٹ کے مطابق 40 میں سے 18 گوردوارےفعال ہیں،باقی گوردوارے نہ جانے کس وجہ سے غیرفعال ہیں،آپ کی درخواست میں ایک ایشو ٹارگٹ کلنگ کا اٹھایا گیا،دوسراایشو گوردواروں کی تزئین و آرائش اور مرمت نہ ہونے کا بتایا،سردار بشنا سنگھ نےجواب دیا ہمارے نوجوانون میں خوف ہے کہ ان کی ٹارگٹ کلنگ ہورہی ہے، ٹارگٹ کلنگ کاشکارمسلمان بھی ہیں مگرہماری آبادی کم ہے، گزارش ہےمحمکہ اوقاف گردواروں کی چار دیواری بنائے اورقبصون سےبچائے،جسٹس اعجازالاحسن نےکہاہم متعلقہ اداروں سےرپورٹ طلب کررہے ہیں،ٹارگٹ کلنگ کے باعث سکھ برادری کومختلف مقامات پر منتقل ہوناپڑرہا ہے،سکھ برادری کےلوگ پاکستان چھوڑکرجانے پر مجبورہوگئے عدالت نےکہاریاست کی زمہ داری ہےاقلیتوں سے متعلق آئین میں دی گئی ضمانتوں کا پاس رکھے،ریاست سکھ کمیونٹی کا تحفظ یقینی بنائے،ریاست کو سکھ برادری کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانےکی ضرورت ہے، تباہ کئے گئےچرچ ترجیحی بنیادوں پر مرمت کئے جائیں، پولیس میسحی برادری کو تحفظ فراہم کرے،سپریم کورٹ نےسیکرٹری مذہبی اموراور چیرمین اوقاف کو نوٹس جاری کر دئیے، عدالت نے تمام ایڈوکیٹ جنرلز سے بھی رپورٹ طلب کرلی،عدالت نےآئی جی خیبر پختونخواسے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے دیگر تمام آئی جیزکو بھی رپورٹس پیش کرنے کاحکم دے دیا،ایڈوکیٹ جنرل پنجاب اور آئی جی پنجاب سے جڑانوالہ واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی گئی،عدالت نے محکمہ داخلہ پنجاب سے واقعہ کے بعد اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی اور ڈی سی سرگودھا کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا،کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی گئی۔




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے