آڈیو لیکس کمیشن کیس کے خلاف درخواست پر سماعت،بنچ میں شامل ججز پر اعتراضات سپریم کورٹ نے مسترد کردیئے

جمعه 08  ستمبر 2023ء

سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف مقدمہ سننے والے بنچ پر حکومتی اعتراضات مسترد کردئیے، عدالت نے بینچ کے ججز پر اعتراضات کی حکومت کی درخواست خارج کردی سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کمیشن کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کے ججز پر حکومتی اعتراضات کی درخواست پر فیصلہ سنادیا گیا، مختصر فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے سنایا،عدالت نے مختصر فیصلے میں کہا سپریم کورٹ کے تین ججز پر اٹھائے گئے اعتراضات عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے، متفرق درخواست مسترد کی جاتی ہے، سپریم کورٹ نے چھ جون کو درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، سابقہ اتحادی حکومت نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہی، چیف جسٹس کی خوش دامن سمیت 9 مبینہ آڈیوز کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کیا تھا،سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم آڈیو لیکس کمیشن کو پہلے ہی کام سے روک رکھا ہے،صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کی جانب سے آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل اور کارروائی چیلنج کی گئی تھی، دوران سماعت حکومت نے کیس کی سماعت کرنے والے بینچ کے ججز چیف جسٹس، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر اعتراضات کیے تھے،حکومت نے مفادات کے ٹکرائو کا موقف اپناتے ہوئے تینوں ججز کی بنچ سے علیحدگی کیلئے متفرق درخواست دائر کی تھی۔




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم