برطانیہ میں گرمی کی لہر،بیشتر علاقوں میں ایمبر ہیلتھ الرٹ جاری

بدھ 06  ستمبر 2023ء

انگلینڈ میں گرمی کی لہر ،انتظامیہ نے بیشتر حصوں کیلئے ایمبر ہیلتھ الرٹ جاری کردیا۔ برطانوی خبر رساں ادارےکی رپورٹ مطابق انگلینڈ میں ان دنوں گرمی کے باعث برطانیہ میں روزمرہ معمولات زندگی کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے برطانوی حکام کے مطابق انگلینڈ کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے حکام کے مطابق سوموار کے دن درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب شدید گرمی کے پیش نظر ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے خطرے کا لیول بڑھا دیا جسے ایمبر ہیلتھ الرٹ کا نام دیا گیا ہے اس کا مطلب گرمی کی اس لہر سے ہر عمر کا فرد متاثر ہوسکتاہے،حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ گرمی کے باعث شرح اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے واضح رہے کہ سائنسدانوں کا کہنا ہےکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے بغیر موسم کا اس قدر گرم ہونا ممکن نہیں،رواں سال کو گرم ترین سال ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی