سابق صدر جنرل پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست خارج

منگل 05  ستمبر 2023ء

سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کردی۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استفسار کیا کہ کیا یہ درخواست غیر موثر نہیں ہوگئی؟درخواست گزار نے جواب دیا اگر درخواست چھ سال پہلے لگ جاتی تو غیر موثر نہ ہوتی،ہمارے خدشات درست ثابت ہوئے،سابق صدر پرویز مشرف باہر گئے پھر واپس نہیں آئے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا بس اب اللہ پر چھوڑ دیں، عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کردی۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار