چوہدری پرویز الٰہی کی نظربندی کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیا،فوری رہا کرنے کا حکم

منگل 05  ستمبر 2023ء

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی نظربندی کاآرڈر معطل کردیا۔ چوہدری پرویز الٰہی کی نظر بندے کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ اسلام آباد میں کوئی ہنگامہ آرائی،کوئی جلسہ جلوس کیا؟ اس پر پرویز الٰہی کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل نے کوئی جلسہ جلوس کوئی ہنگامہ نہیں کیا، شہریار آفریدی کے خلاف اسی قسم کا آرڈر پاس کرنے پر ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی چل رہی ہے۔ سماعت کے دوران عدالت نے دریافت کیا پرویز الٰہی کو پہلی بار کب گرفتار کیا گیا تھا؟ وکیل نے جواب دیاکہ پرویز الٰہی کو یکم جون کوگرفتار کیا گیا تھا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ پرویز الٰہی 3 ماہ سے زائد عرصے سے حراست میں ہیں۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی کو معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کو منگل کے لیے نوٹس جاری کیا اور پرویز الٰہی کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی آئندہ سماعت تک کسی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کریں گے




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟