ایمان مزاری کو کسی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ

هفته 02  ستمبر 2023ء

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایمان مزاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کردیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری داخلہ، پولیس اور ایف آئی اے کسی صوبے کی گرفتاری میں معاونت بھی نہیں کریں گے۔ عدالت کے حکم کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ اسلام آباد میں ایمان مزاری کے خلاف تین مقدمے درج ہیں، پولیس کے مطابق ایمان مزاری اسلام آباد کے دو مقدمات میں ضمانت پر ہے۔ پٹشنر کی والدہ نے کہا تیسرے مقدمے میں ضمانت کی صورت میں پھر گرفتاری کا خدشہ ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری داخلہ ایمان مزاری کے خلاف مقدمات سے متعلق پیر تک صوبوں سے تفصیلات مانگ کر آگاہ کریں، سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، ایف آئی اے یقینی بنائیں ایمان مزاری کو اسلام آباد کی حدود سے باہر نہ لے جایا جائے واضح رہے کہ تیسرے مقدمے میں ضمانت ہونے کی صورت میں ایمان مزاری کی دوبارہ گرفتاری کے خدشات کے پیش نطر ایمان مزاری کی والدہ شیریں مزاری کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ