بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے،آرمی چیف

جمعه 01  ستمبر 2023ء

*چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کا بنوں کا دورہ،* سیکیورٹی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر بریفنگ، افسران اور جوانوں سے ملاقات، زخمیوں کی عیادت، آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی کے ناسور کوہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا، جہاں گزشتہ روز جانی خیل کے علاقے میں ایک خودکش حملہ آور نے فوجی قافلے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا، یس کے نتیجے میں 9 بہادر فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو جاری آپریشنز اور مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، بعدازاں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے زخمی فوجیوں کی خیریت دریافت کرنے کے لئے سی ایم ایچ بنوں کا دورہ کیا، اور جوانوں کے بلند حوصلے اور غیر متزلزل عزم کو سراہا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس موقع پر زور دے کر کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کرتی رہے گی، تاکہ قوم کو اس سے لعنت سے نجات دلائی جاسکے، افسروں اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قوم کو دہشت گردوں کے بزدلانہ ہتھکنڈوں سے جھکایا نہیں جاسکتا، دہشت گردوں کا خیال ہے کہ وہ جوانوں کے غیرمتزلزل عزم اور ریاست کی رٹ چیلنج کر سکتے ہیں، لیکن اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’ ہم نے طویل جنگ لڑی ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک لڑتے رہیں گے، انظوں نے مزید کہا کہ قوم ان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنی جانوں کی قربانیوں دیں، ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، قبل ازیں آمد پر کور کمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا،،




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟