بجلی کے بلوں میں اضافہ اور مفت یونٹس کی فراہمی کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

بدھ 30  اگست 2023ء

بجلی کے زائد بلوں اور مفت یونٹس کی فراہمی کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، عدالت میں آئینی درخواست دائر کردی گئی عام شہریوں کو بجلی کے زائد بلوں اور مخصوص طبقے کو مفت بجلی فراہمی کیخلاف شہری سعیدہ بیگم نے درخواست دائر کردی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابقہ حکومت نے آئی پی پی بورڈز کو بجلی پر ٹیکس سے استثنیٰ دیا، بجلی کے محکمہ میں کام کرنے والے بھی تنخواہ لیتے ہیں،آئین تمام شہریوں کو یکساں سہولیات کی فراہمی یقینی بناتا ہے، درخواست گزار کو بجلی کا 54 ہزار سے زائد کا بل آیا، تمام وسائل کے باوجود درخواست گزار بجلی کا بل ادا کرنے سے قاصر ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ تمام محکموں کے افسران کو بجلی کے مفت یونٹس کی فراہمی فوری روکنے کا حکم دیا جائے، عدلیہ اور ارکان پارلیمان کو بھی مفت بجلی اور پٹرول کی سہولت کالعدم قرار دی جائے،بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکس کالعدم قرار دیتے ہوئے آئی پی پیز سے ریکوری کی جائے




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے