سیکیورٹی خدشات،چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کا فیصلہ

منگل 29  اگست 2023ء

سکیورٹی خدشات کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ہی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کل اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کریں گے۔ وزارت قانون و انصاف نے بھی سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے وزارت قانون کو سکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ سکیورٹی خدشات کے باعث وزارت قانون کو چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی