مودی سرکار کی پلوامہ اور بالاکوٹ طرز حملوں کی منصوبہ بندی،بھارتی ماہر قانون نے بھانڈہ پھوڑ دیا

هفته 26  اگست 2023ء

معروف بھارتی ماہر قانون نے مودی کے شیطانی منصوبے کا پول کھول دیا، سپریم کورٹ ایڈووکیٹ پرشانت بھوشن کا مودی سرکار پر پلوامہ اور بالا کوٹ 2.0 کی ریپیٹ ٹیلی کاسٹ کا الزام ، 2024 کے انتخابات سے پہلے مودی سرکار رام مندر ایودھیہ پر جعلی دہشتگرد حملہ کروائے گی، پرشانت بھوشن کا انکشاف ،، معروف بھارتی ماہر قانون پرشانت بھوشن کا کہنا ہے کہ دہشت گر دحملے کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر جنگ کی فضا بنائی جائے گی، بالاکوٹ کی طرز پر بھارتی فوج آزاد کشمیر میں جعلی زمینی کاروائی کر کے مودی کے انتخابات جیتنے کی راہ ہموار کرے گی، ان منصوبوں کی اطلاعات اور ذرائع انتہائی مصدقہ ہیں، معروف بھارتی قانون دان نے کہا کہ انتخابات جیتنے کے لیے پاکستان مخالف بیانیہ، جعلی سرجیکل اسٹرائیک اور جنگی ماحول بنانے کی مودی سرکار کی روایت پرانی ہے، مودی سرکار نے 2019 میں بھی پلوامہ اور جعلی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچا کر انتخابات کو متاثر کیا، مودی انتخابات جیتنے کیلئے کچھ بھی کر سکتا ہے، پرشانت بھوشن نے بتایا کہ انتخابات پر اثر انداز ہونے کا منصوبہ شروع ہو چکا، ہریانہ فسادات اور مہاراشٹرا ریلوے فائرنگ اسی منصوبے کا حصہ ہیں، مودی کے سیاسی عزائم ہندوستان کو منی پور کی طرح دولخت کر دیں گے، پلوامہ حملے کی انکوائری رپورٹ پانچ سال بعد بھی منظر عام پر نہیں آئی، گیارہ انٹیلی جنس رپورٹس کو نظر انداز اور ستیا پال ملک کو خاموش رہنے کا کہا گیا، مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیا پال ملک نے بھی مودی سرکار کا سیاسی مقاصد کیلئے پلوامہ ڈرامے کا الزام پاکستان پر لگانے کا اعتراف کیا تھا، پرشانت بھوشن نے بھارتی میڈیا کی مودی نواز پالیسیوں پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے اپیل کی کہ بھارتی عوام مودی سرکار کے چناوٴ جیتنے کیلئے اپنائے جانیوالے اوچھے ہتھکنڈوں سے باخبر رہیں، ،




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام