ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ ریکارڈ

جمعه 25  اگست 2023ء

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کا مزید اضافہ،ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیے ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 25.34 فیصد ریکارڈ کیا گیا،ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،12 کی قیمتوں میں کمی،17 کی قیمتیں مستحکم رہیں، اداری شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے فی کلو پیاز 16 روپے مہنگا ہوا،دال مسور کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا ،اعداد و شمار کے مطابق چینی فی کلو 6 روپے مہنگی ہوئی،لہسن فی کلو 10 روپے مہنگا ہواجبکہ انڈے فی درجن 7 روپے مہنگے ہوئے،انرجی سیور بلب 14 واٹ 6 روپے مہنگا ہوا ادارہ شماریات کے مطابق دال ماش فی کلو 8 روپے،دال مونگ 2 روپے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ چھوٹا گوشت فی کلو 4 روپے،ہڈی والا موٹا گوشت بھی 2 روپے مہنگا ہوا،تاہم گزشتہ ہفتے ٹماٹر فی کلو 27 روپے سستے ہوئے، اعداد و شمار کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے کی کمی ہوئی ،ٹماٹر فی کلو 2 روہے،ایری چاول 3 روپے اور کیلے فی درجن بھی 2 روپے سستے ہوئے جبکہ 20 کلو کے آٹے کا تھیلا 7 روپے سستا ہوا،سرسوں کا تیل،ویجیٹیبل گھی اور برینڈڈ کوکنگ آئل کی قیمت میں بھی کمی ہوئی




``
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ گدھا بازیاب،چور گرفتار برگر کی قیمت سات سو ڈالر بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی