وکیل قتل کیس،سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ، آئندہ سماعت تک روک دی

جمعرات 24  اگست 2023ء

سپریم کورٹ نے کوئٹہ وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی آئندہ سماعت تک گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم آئندہ سماعت تک برقرار رہے گا چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،شکایت کنندہ کے وکیل امان اللہ کنرانی کے معاون وکیل نے کہا امان اللہ کنرانی بیٹے کی بیماری کے باعث پیش نہیں ہوسکتے،ان کی جانب سے التوا کی درخواست ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کےوکیل لطیف کھوسہ نے کہا التواء کی درخواست کی مخالفت نہیں کرتا،درخواست کرتاہوں کہ آئندہ سماعت جلدمقررکی جائے،گزشتہ سماعت پر عدالت میں بدمزگی ہوئی،ججز نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا آج ماحول ٹھیک ہے، جسٹس جمال مندوخیل نے استفسارکیاکہ کیاچیئرمین پی ٹی آئی ہائیکورٹ کےحکم پر شامل تفتیش ہوئےہیں؟وکیل نے جواب دیانہ ہم پیش ہوئےاور نہ ہی پیش ہوناہے،جسٹس جمال مندوخیل نےکہاپیش ہوناہےیا نہیں یہ طےکرناعدالت کاکام ہے آپ کانہیں،وکیل نےجواب دیاجے آئی ٹی کومانتےہی نہیں توشامل تفتیش کیوں ہونا ہے،جے آئی ٹی میں حساس اداروں کےافسران شامل ہیں،جےآئی ٹی کی تشکیل کوچیلنج کررکھاہے،مقدمہ میں انسداد دہشتگردی کی دفعات نہیں لگ سکتیں، چیف جسٹس نےریمارکس دیئے اس کیس میں ہم نےدیگرسوالات بھی سوچ رکھےہیں،آج شکایت کنندہ کےوکیل نہیں ہیں،شکایت کنندہ کی عدم موجودگی میں کیس نہیں سن سکتے،عدالت نے کہاآئندہ سماعت تک چیئرمین پی ٹی آئی کوگرفتار نہ کرنے کاحکم برقرار رہےگا،کیس کی سماعت گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی گئی۔




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا