جنوبی وزیرستان ،سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،چار دہشتگرد ہلاک،چھ سیکیورٹی اہلکار شہید

منگل 22  اگست 2023ء

جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ ، 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 6 سیکیورٹی اہلکار شہید آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 دہشت گرد زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 6 سیکورٹی اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے