ماسکو کے تین ایئرپورٹس پروازوں کی آمد و رفت کےلئے بند

منگل 22  اگست 2023ء

یوکرین کا ڈرون حملہ ناکام،ڈرون کا ملبہ گرنے کے بعد ماسکو کے تین ائیرپورٹس کو پروازوں کی آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ، بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پیر کے روز ماسکو پر یوکرین نے ڈرون حملہ کیا جسے روسی ائیرڈیفنس نے ناکام بنادیا تاہم ڈرون کا ملبہ گھر پر گرنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق یوکرین کی جانب سے ڈرون حملے کے بعد ماسکو کے تین بڑے ائیرپورٹس پر ہر قسم کی پروازوں کی آمدورفت معطل کردی گئی ہے۔ روسی حکام کے مطابق جن ائیرپورٹس کا فضائی آپریشن بند کیا گیا ہے ان میں Vnukovo Sheremetyevo اور Domodedovo کے ائیرپورٹس شامل ہیں۔ حکام کے مطابق شہر کے کسی بھی ائیرپورٹ پر کسی پرواز کو اترنے یا اڑانے بھرنے کی اجازت نہیں ہے۔




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم