سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ میں 29 اگست تک توسیع

پیر 21  اگست 2023ء

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو احتساب عدالت لاہور 29 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تفصیلات کےمطابق احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی پرویز الٰہی کے خلاف کک بیکس کے حوالے سے کیس کی سماعت کی ، نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ بھی احتساب عدالت لاہور میں پیش ہوئے اورپرویز الٰہی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، سماعت کے دوران پرویز الٰہی کے وکیل امجد پرویز ملک بھی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پرویز الٰہی کی بار بار گرفتاری کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ امجد پرویز ملک نےعدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو حکم دیا کہ 21 اگست تک کیس سن کر فیصلہ کریں اور لاہور ہائیکورٹ میں ابھی تک کیس سنا نہیں گیا سابق وزیراعلی پنجاب کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت مناسب وقت کے لیے اگر پرویز الٰہی کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ جج زبیر شہزاد کیانی نے کہاکہ آپ بتا دیں کتنے دن کے لیے راضی ہیں۔ جس پر امجد پرویز ملک نے کہاکہ پیر تک اگر ریمانڈ دے دیا جائے تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ امجد پرویز ملک نے کہاکہ پرویز الٰہی کی کمر کا مسئلہ بھی ہے، درخواست ہے کہ ان کو ذاتی ڈاکٹر سے چیک اپ کرانے کی اجازت دی جائے۔ سماعت کے دوران سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی نے عدالت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ ایک میں نے بھی گزارش کرنی ہے، میرے گھٹنے سوجے ہوئے ہیں میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔میری گزارش ہے میرے پرسنل ڈاکٹر کو چیک اپ کی اجازت دی جائے، فیملی کے ساتھ ایک ہفتے میں ایک ملاقات ہوتی ہے، ملاقات کی بھی اجازت دی جائے۔ واضح رہے پرویز الٰہی کو 15 اگست کے دن بھی احتساب عدالت پیش کیا گیا تھا، جہاں ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ تاہم احتساب عدالت نے 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ دینے کا فیصلہ کیا تھا،عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب کو 29 اگست تک نیب کے حوالے کرنے کا حکم دیا




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار گدھا بازیاب،چور گرفتار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟