شہریار آفریدی کی نظر بندی معطل کرنے کا معاملہ،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے انٹراکورٹ اپیل کردی

پیر 21  اگست 2023ء

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے شہر یار آفریدی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے آرڈر کو معطل کرنے کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر انٹرا کورٹ اپیل میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے موقف اپنایا ہے کہ جسٹس بابر ستار کی عدالت کا فیصلہ طے شدہ قانونی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ سنگل بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے جوڈیشل مائنڈ اپلائی نہیں کیا،سنگل بینچ کے فیصلے سے انصاف کا بول بالا نہیں خاتمہ ہوگا ، یہ فیصلہ پبلک آفس ہولڈرز کی حوصلہ شکنی کرے گا کہ وہ عوامی مفاد میں فیصلے کریں۔ درخواست میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے استدعا کی ہے کہ حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ یاد رہے کہ جسٹس بابر ستار نے سولہ اگست کوشہریار آفریدی کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گدھا بازیاب،چور گرفتار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔