ضلع خیبر،باڑا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،دو دہشتگرد مارے گئے

هفته 19  اگست 2023ء

سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر کے علاقے باڑا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن، سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ، دو دہشت گرد مارے گئے،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باڑا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلئیرنس آپریشن بھی کیا گیا، اہل علاقہ نے ایکیورٹی فورسز کے آپریشن کی حمائیت کرتے ہوئے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا،،




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات