مہنگی پٹرولیم مصنوعات خرید کر سستی فروخت نہیں کر سکتے،نگران وزیراطلاعات

جمعه 18  اگست 2023ء

نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات مہنگی خرید کر سستا فروخت کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ نگراں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں انہوں ںے بتایا کہ نگران وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا، نگران حکومت کی پہلے ترجیح معیشت کو بہتر کرنا ہے، کابینہ کو سرکاری اخراجات کو کم کرنا ہے، آئین اور قانون کے تحت نگران حکومت کی جو بھی ذمہ داریاں ہیں وہ پوری کریں گے، وفاقی کابینہ ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن انتخابات کے لیے پُرعزم ہے۔ مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس کے بعد چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ہوئی، چیف الیکشن کمشنر نے ملاقات میں ہمیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، الیکشن کے دن پہلا ووٹ نگران وزیراعظم اور پھر کابینہ کے ارکان ڈالیں گے۔ نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کابینہ کے ہر رکن سے اس کی وزارت کے بارے میں بریفنگ لی، وزیر اعظم کی ہدایت ہے کہ اخراجات کم کیے جائیں، کابینہ کے اجلاس میں معیشت کی بحالی کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ ریاست کی طاقت اقلیتوں کے ساتھ کھڑی ہے، تمام شہریوں کو برابر انسانی حقوق حاصل ہیں، جڑانوالہ واقعے پر ہر فرد نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، کابینہ نے ملک میں صوفی ازم کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔ نگران وزیر اطلاعات کا کہا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ اپنے حلف کی پاس داری کریں، اپنی ذمہ داریاں آئین اور قانون کے مطابق انجام دیں۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟