مزید کیسز میں گرفتاری کا خدشہ،چیئرمین پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

جمعرات 17  اگست 2023ء

چیرمین پی ٹی آئی کی ملک بھر درج دیگر مقدمات میں ممکنہ گرفتاری کا معاملہ، چیرمین پی ٹی آئی نے دیگر مقدمات میں گرفتاری روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کو سیاسی مخالفین کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، درخواستگزار کے خلاف ملک بھر میں 180 سے زائد بے بنیاد، جھوٹے فوجداری مقدمات درج کئے گئے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست گزار کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے فریقین کو درخواستگزار کی دیگر مقدمات میں گرفتاری سے روکا جائے،جن مقدمات میں تکنیکی بنیادوں پر درخواستیں خارج ہوئیں ان میں بھی گرفتاری سے روکا جائے،سپریم کورٹ کی زیر نگرانی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو سیاسی انتقام سمیت دیگر بنیادی حقوق کی خلاف ورزی سے بھی روکا جائے، درخواست میں وفاقی حکومت،آئی جی پنجاب، بلوچستان،سپریٹنڈنٹ جیل اٹک، نیب ،ایف ائی اے،انسداد دہشتگردی عدالت لاہور اور اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات