میگا کرپشن سکینڈلز،ایف آئی اے نے چار کیسز کی تحقیقات شروع کردیں

بدھ 16  اگست 2023ء

میگا کرپشن سکینڈل کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے وائٹ کالر کرائم کے چار کیسز پر تفتیش شروع کر دی ہے ایف آئی اے نے ڈالر کے انٹر بینک ریٹ سی زائد پر ایل سیز کھولنے پر مختلف بینکوں کے خلاف انکوائری شروع کر دی ہے 8 بینکوں نے 65 بلین روپے سے زائد صرف ڈالر ریٹ میں کمائے غیر قانونی طور پر ڈالر کا ریٹ بڑھانے پر بینکوں کے خلاف انکوائری شروع کی گئی ہے ایم سکس موٹر وے کے لیے زمین کی خریداری میں کرپشن پر بھی ایف آئی اے نے انکوائری شروع کی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے زمین کی خریداری میں 32 بلیں روپے کی خردبرد کی جس پر انکوائری شروع کی گئی ہے گزشتہ سال سیلاب میں متاثرین سیلاب کو دی گئی امداد کی بھی انکوائری شروع کر دی گئی ہے جبکہ ضلع سانگھڑ اور دادو میں 103 افراد کو 31 ہزار ٹینٹ ،راشن اور امداد سامان دینے پر انکوائری شروع کی گئی ہے سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی سیلاب متاثرین کی امداد کی آڈٹ رپورٹ بھی ایف آئی اے نے مانگ لی ہے اسی طرح مفت آٹا سکیم میں 18 لاکھ بیگز کی مبینہ خردبرد پر بھی انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے وفاقی تحقیقاتی ادارے نے تمام زونز کو چاروں کیسز میں جاری تحقیقات کو ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ایف آئی اے نے سنیٹر سیف اللہ ابڑو کی نشاندہی پر چاروں کیسز پر تحقیقات کا آغاز کیا ہے




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ