این اے 131 دوبارہ گنتی کی درخواست ،سپریم کورٹ نے غیر موثر ہونے پر نمٹادی

بدھ 16  اگست 2023ء

این اے 131 لاہور دوبارہ گنتی کا معاملہ،سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس نے وکیل بابر اعوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا دوبارہ گنتی کی اپیل تو اب غیر موثر ہو چکی ہے،وکیل نے جواب دیا اپیل غیر موثر ہو چکی ہے، اجازت دیں تو معاملہ پر چئیرمن پی ٹی آئی سے نئی ہدایات لے لوں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے قومی اسمبلی تحلیل ہو چکی ہے، اسمبلی تحلیل کے بعد اس معاملہ پر کیا ہو سکتا ہے،اب نئے انتخابات کا انتظار کرنا چاہیے،عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی،چیئرمین پی ٹی آئی نے 2018 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا لاہور ہائیکورٹ کا حکم چیلنج کیا تھا۔




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی برگر کی قیمت سات سو ڈالر خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات