پاکستان کا یوم آزادی ،واہگہ بارڈر پر پاک بھارت سیکیورٹی فورسز میں مٹھائی کا تبادلہ

پیر 14  اگست 2023ء

پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پاک بھارت سرحدی فورسز کے مابین مٹھائی کا تبادلہ ہوا۔ پاکستان کے جشن آزادی کے سلسلے میں لاہور کے واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز پنجاب اور بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس کےمابین مٹھائی کاتبادلہ ہوا۔ دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز کے مقامی کمانڈرز نے ایک دوسرے کو مٹھائی کا تحفہ دیا اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔ ذرائع کےمطابق واہگہ بارڈر کی طرح قصور کے گنڈا سنگھ بارڈر، ہیڈسلیمانیکی سمیت دیگر سرحدی پوسٹوں پر بھی ایک دوسرے کے ساتھ مٹھائی کا تبادلہ کیا گیا۔ صبح کے وقت ایک دوسرے کومٹھائی کا تحفہ دینے والی سرحدی فورسز شام کو قومی پرچم اتارے جانے کے موقع پر مشترکہ پریڈ کریں گی، جس میں ایک دوسرے کے خلاف سینہ تان کر اورہوا میں مکے لہراکر جذبات کا اظہار کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ کل پندرہ اگست کو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر بھی دونوں ممالک کی فورسز کے درمیان مٹھائی کا تبادلہ کیا جائے گا،دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر حالات اکثر کشیدہ رہتے ہیں لیکن یوم آزادی کے موقع پر خیر سگالی کے جذبات کے تحت مٹھائی کا تبادلہ کیا جاتا ہے




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے