نامزد نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ منظور،نوٹیفیکشن جاری

پیر 14  اگست 2023ء

نامزد نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ منظور،نوٹیفیکشن جاری سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے انوار الحق کاکڑ کو سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ آئین کے آرٹیکل چونسٹھ کی شق ون کے تحت منظور کیاہے۔ انوار الحق کاکڑ دوہزار اٹھارہ میں آزاد حیثیت سے سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے اور انکی رکنیت کی مدت مارچ دوہزار چوبیس تک تھی سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق نوٹیفیکشن کی کاپی الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ حکام کو بھجوا دی گئی ہے




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ گدھا بازیاب،چور گرفتار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے