یوم آزادی،وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی ،مساجد میں ملک کے لئے خصوصی دعائیں

پیر 14  اگست 2023ء

پاکستان کا یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے ،یوم آزادی کے موقع صبح کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ مساجد میں دعاؤں اور قرآن خوانی کا خاص اہتمام بھی کیا گیا،،، پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 21 توپوں کی سلامی اور پاک فوج کے دستوں کی جانب سے نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں کی گونج میں صبح کا آغاز کیا گیا ، توپوں کی سلامی اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ ہم ایک با حوصلہ قوم ہیں اور وقت آنے پر نا صرف سینہ سپر بلکہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے بھی ہمہ وقت تیار ہیں،،، دوسری جانب ملک بھر کی مساجد میں دِن کا آغاز قرآن خوانی اور ترقی و خوشحالی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعاؤں سے ہوا، نمازِ فجر میں ملک بھر میں امن و استحکام،ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، وطنِ عزیز پر جان قربان کرنے والوں کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا گیا




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور