سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ کے خلاف امانت میں خیانت کا مقدمہ درج

اتوار 13  اگست 2023ء

نو مئی واقعات میں مطلوب پی ٹی آئی رہنماء و سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا،ایف آئی آر تھانہ نیو ٹاون میں امانت میں خیانت کے الزام کے تحت درج کی گئی۔۔۔۔ تھانہ نیو ٹاون میں ایف آئی آر عثمان پورہ راجہ بازار کے رہائشی ذیشان خان کی مدعیت میں درج کی گئی،متن مقدمہ کے مطابق راجہ راشد حفیظ نے مدعی کو برطانیہ بجھوانے،نوکری دلوانے کے عوض 8لاکھ 70ہزار روپے سید پور روڈ پر واقع اپنے دفتر میں وصول کئے،مدعی کو یوکے بجھوانے کے لئے راجہ راشد حفیظ کے پاس شیخ فہد نامی شخص لیکر گیا،رقم وصولی کے بعد مدعی کو نہ تو برطانیہ بجھوایاگیا اور نہ ہی اب رقم واپس کی جا رہی ہے،مدعی نے رقم کی واپسی کے لئے راشد حفیظ کے دفتر کے متعدد چکر لگائے اور شیخ فہد سے بھی رابطہ کیا، اب شیخ فہد نے مدد سے انکار کر دیا ہے پی ٹی آئی رہنماء و سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ نو مئی واقعات کے بعد تاحال روپوش ہیں،راجہ راشد حفیظ حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کے مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم بھی ہیں جو تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔۔۔۔۔۔




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور