باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،چار دہشتگرد ہلاک،ایک گرفتار،ایک سیکیورٹی اہلکار شہید

اتوار 13  اگست 2023ء

سیکیورٹی فورسز کا باجوڑ کے علاقے چارمنگ میں آپریشن، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، ایک گرفتار، کوہاٹ کے 24 سالہ سپاہی محمد شعیب بہادری سے لڑتے ہوئے شہید،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* 12/13 اگست 2023 کی رات، سیکیورٹی فورسز نے 12 اور 13 اگست کی درمیانی شب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ضلع باجوڑ کے علاقے چارمنگ میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا، دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ سمیت اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا، ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل بالخصوص خودکش دھماکوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کوہاٹ کے 24 سالہ سپاہی محمد شعیب بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلئیرنس آپریشن جاری ہے، ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں،،




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ