وزیراعظم کی ایڈوائس،صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کردی

جمعرات 10  اگست 2023ء

وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے،وفاقی کابینہ ختم،وزیراعظم شہباز شریف نگران وزیراعظم کہ تقرری پر فرائض سر انجام دیں گے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کی تحلیل کے لیے صدر مملکت کو ایڈوائس ارسال کی تھی، جسے ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 58 (1) کے تحت منظور کرتے ہوئے اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کردیئے ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کی تقرری تک شہبازشریف بطور وزیر اعظم امور انجام دیتے رہیں گے جبکہ آئین کے مطابق اسمبلی کی تحلیل کے نوے روز میں عام انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔ دوسری جانب آئین کے مطابق نگراں وزیراعظم کی تقرری کیلیے شہباز شریف قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے آج دوپہر ڈھائی بجے ملاقات کریں گے، اس ضمن میں وزیراعظم ہاؤس نے راجہ ریاض سے رابطہ کیا۔اور دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات طے ہوگئی ہے،ملاقات میں نگران وزیراعظم کی تقرری کے حوالے سے حتمی نام کی منظوری متوقع ہے




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔