سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی آیک بار پھر پندرہ دن کےلئے نظر بند

بدھ 09  اگست 2023ء

سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد ڈی سی اسلام آباد کے احکامات پر گرفتار کرکے 15روز کے لئے نظر بند کر دہا گیا،سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کو آگاہ کردیا،عدالت نے پی ٹی ائی رہنما کی نظربندی کے خلاف دائر پٹیشن نمٹا دی۔۔۔۔۔ شہریار آفریدی کی ضمانت کے بعد دوبارہ نظر بندی کے حوالے سے دئر پٹیشن کی سماعت لاہور ہائی ہورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس انوارالحق نے کی،عدالتی حکم پر ڈی سی راولپنڈی عدالت عالیہ پیش ہوئے،سرکاری وکیل کی جانب سے عدالت کو اگاہ کیا گیا کہ شہریار آفریدی کی دوبارہ نظر بندی کا حکم گزشتہ روز واپس لے لیا گیا تھا،شہریار آفریدی کے وکیل نے عدالت ہو اگاہ کیا کہ انکے پاس اطلاعات ہیں کہ شہریار آفریدی کو جیل کے باہر سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے،سابق وفاقی وزیر کے وکیل کے موقف کے بعد سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عدالت طلب کیا،سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت پیشہو کر بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سےنظر بندی کے احکامات واپس لینے پر گزشتہ رات شہریار آفریدی کو رہا کر دیا گیا تھا،تاہم رہائی کے نصف گھنٹے کے بعد اسلام آباد پولیس نے ڈی سی اسلام آباد کے احکامات پر سابق وفاقی وزیر کو دوبارہ گرفتار کرکے 15 دن کے لیے نظر بند کردیا،شہریار آفریدی کے بھائی فرخ آفریدی کو بھی جہلم جیل سے رہا کر دیا گیا ہے،عدالت نے شہریار افریدی کی درخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا کہ معاملہ پنجاب کی حد تک حل ہو چکا ہے اس سے آگے وفاق کے احکامات پر عدالت آرڈر نہیں کر سکتی،تاہم عدالت آئین اور قانون کے مطابق جو بنتا ہے وہ ضرور کرے گی،شہریار آفریدی کی بہاولپور کیس میں حفاظتی ضمانت میں توسیع کے لئے عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے