پاک آرمی دشمن کے مذموم عزائم سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے،آرمی چیف

بدھ 09  اگست 2023ء

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا ٹلہ فیلڈفائرنگ رینج کا دورہ،وی فور ٹینکوں اور مختلف گنز کے استعمال کا مشاہدہ کیا،سٹرائیک فورس کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کہا پاک آرمی دشمن کے مذموم عزائم سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا،انہوں نے وی ٹی فور ٹینکس کی لائیو فائرنگ اور طویل فاصلے تک مار کرنے والی ایس ایچ ففٹین آرٹلری گنز کی شوٹنگ کا جائزہ بھی لیا اور جدید جنگی آلات کا مشاہدہ بھی کیا آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اسٹیٹ آف دی آرٹ ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے جوانوں کی کارکردگی کو سراہا،ان کا کہنا تھا کہ پاک آرمی موجودہ اور مستقبل کے چیلنجز کا مکمل ادراک رکھتی ہے اور کسی بھی قسم کے دشمن کے ناپاک عزائم سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک آرمی ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کےلئے تیار ہگ،انہوں نے جوانوں اور افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور سٹرائیک کور کے جذبے اور مہارت کہ تعریف کی قبل ازیں آرمی چیف ٹلہ فائرنگ رینج پہنچے تو کور کمانڈر منگلا نے ان کا استقبال کیا،آرمی چیف کو اسٹرائیک کور کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان