اٹک جیل کے عملے سے ہاتھا پائی،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کے خلاف ایف آئی آر درج

بدھ 09  اگست 2023ء

ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے عملے سے ہاتھا پائی،سرکاری اہلکار کی وردی پھاڑنے پر چئیرمین پی ٹی آئی کے 2 وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،ایف آئی آرمیں کار سرکار مداخلت،سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور جیل اہلکار کی یونیفارم پھاڑنے کی دفعات شامل کی گئیں۔۔۔۔۔ تھانہ سٹی اٹک میں مقدمہ ڈپٹی سپریٹیڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک افضال وڑائچ کی مدعیت میں درج کیا گیا،متن مقدمہ کے مطابق گزشتہ روز 8بجکر 40 منٹ پرعمیر خان نیازی ایڈووکیٹ اسلام اباد ہائی کورٹ کے احکامات جیل انتظامیہ کو وصول کرانے کے لئے سول ججز رہائش گاہ ناکہ پر پہنچے،اطلاع پر ہیڈ وارڈر ابرار خان،وارڈر عثمان احمد خان عدالت عالیہ کے احکامات وصول کرنے ناکہ پر گئے،جہاں ایڈووکیٹ شہر افضل خان بھی پہنچ گئے،وکلاء سے عدالت عالیہ کے احکامات فراہم کرنے کا کہا گیا،دونوں نے عمران احمد نیازی سے ملاقات اور وکالت ناموں پر دستخط کرانے پر اصرار کیا،جنھیں جیل لاک اپ اور قواعد بارے اگاہ کیا تو دونوں نےمشتعل ہوکر بدتمیزی کی اور وارڈر عثمان پر حملہ آور ہو گئے،جسے ہیڈ وارڈر ابرار احمد خان نے بچایا،اس دوران ملزمان نے ہیڈ وارڈر ابرار احمد خان کہ سرکاری یونیفارم پھاڑ دی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،اس سارے واقعہ کے ناکہ پر موجود پولیس ملازمین بھی عینی شاہد ہیں۔۔۔۔۔۔




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار