توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر رجسٹرار ہائیکورٹ نے نمبر لگا دیا

منگل 08  اگست 2023ء

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کیخلاف اپیل دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اپیل میں عدالت سے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مرکزی اپیل پر فیصلہ آنے تک سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی گئی ہے ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس کے اپیل پر لگے اعتراضات دور ہونے کے بعد اپیل کو نمبر لگا دیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے وکلاء کے ذریعے دائر اپیل میں موقف اپنایا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے ،اسلئے فیصلے کوکالعدم قرار دیا جائے، مرکزی اپیل پر فیصلے تک سزا معطل کرکے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کا حکم جاری کیا جائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر نے اپیلیں دائر کی ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرنے پر اپیل کو 273 نمبر الاٹ کر دیا گیا ۔چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کل اپیل مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ