افغان مہاجرین کو پاکستان میں پاکستانی قوانین کے مطابق رہنا ہوگا،دہشتگردوں کے پاس ریاست کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کے علاوہ راستہ نہیں،آرمی چیف

پیر 07  اگست 2023ء

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جو لوگ امن کو برباد کرنا چاہتے ہیں وہ ہم میں سے نہیں ، فوج اور سیکورٹی کے تمام ادارے اور پاکستان کی عوام ایک ہیں،پاکستان ، ریاست مدینہ کے بعد کلمے پر بننے والی دوسری ریاست ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کا کچھ نہیں کر سکتی،میری بہادر فوج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پشاور میں تاریخی گرینڈ جرگہ میں خصوصی طور پر شرکت کی ۔ خیبر پختونخوا کے مشاران ، عمائدین اور نمائندوں کے تاریخی گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سید عاصم منیر نے کہا پاکستانی فوج شہداء￿ کی فوج ہے جس کا نعرہ ہے ‘‘ایمان ، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ’’۔ ہم آپ میں سے ہیں اور آپ ہم میں سے ہیں ۔ انہوں نے کہا پاکستان ، ریاست مدینہ کے بعد کلمے پر بننے والی دوسری ریاست ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کا کچھ نہیں کر سکتی۔اگر مذکرات ہو نگے تو وہ صرف پاکستان اور عبوری حکومت کے مابین ہوں گے۔کسی بھی گروہ یا جتھے سے بات نہیں کی جائیگی ۔آرمی چیف نے کہا اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے - جنہوں نے اس دین کو دہشتگردی کی بھینٹ چڑھایا ہے انکو جواب دینا پڑے گا۔ افغان مہاجرین کو پاکستان میں پاکستان کے قوانین کے مطابق رہنا ہو گا۔افغان حکومت کو مخاطب کرتے ہو ئے آرمی چیف نے کہا کہ کیا احسان کا بدلہ احسان کے علاوہ کچھ اور بھی ہو سکتا ہے ؟۔پاکستان کے آئین میں حاکمیت صرف اللہ کی ذات کی ہے۔ یہ خوارج کون سی شریعت لانا چاہتے ہیں ؟۔آرمی چیف نے کہا میں اور میری بہادر فوج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔ دہشت گردوں کے پاس ریاست کے سامنے سر تسلیم کرنے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ۔ہم اللہ کے راستے میں جہاد کر رہے ہیں اور کامیابی ہماری ہی ہو گی ۔ پاک فوج کا مقصد اور نصب العین شہید یا غازی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کے پی پولیس ایک شاندار فورس ہے اور اسکی بے پناہ قربانیاں ہیں ۔ حکومتِ پاکستان کی منظوری کے بعد قبائل کے انضمام کے مسائل کے حل کیلئے ایک سیکرٹیریٹ قاْئم کیا جا ئیگا ۔ ہم قبائلی عوام کی معاشی ترقی کے حوالے سے ترقیاتی منصوبوں میں ان کی شرکت کو یقینی بنائیں گے ۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ مل کر نئے ضم شدہ اضلاع میں 18 ارب روپے کی مالیت کے ترقیاتی اور فلاح وبہبود کے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔آرمی چیف کاکہناتھا خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ مل کر نئے ضم شدہ اضلاع میں پولیس کے 43 منصوبوں کو سات ارب روپوں کی لاگت سے مکمل کیا جائیگا اور 54 زیر تعمیر منصوبوں کے جلد مکمل ہونے میں تمام تر مدد فراہم کی جائیگی۔قبائلی مشاران نے کہا کہ قبائلی عوام فوج کے ساتھ تھی اور ساتھ رہے گی۔آخر میں قبائلی مشاران نے ملکی ترقی و خوشحالی سمیت امن کیلئے خصوصی دعا کی۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور