سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا

پیر 07  اگست 2023ء

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان،آئین اور قانون کی تحفظ کے لئے پر امن احتجاج کی کال بھی دے دی،نئی مردم شماری کے تحت انتخابات کرانے کے حکومتی فیصلے کہ مذمت بھی کردی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ جلد سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ملک بھر میں آئین کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کے لیے پرامن احتجاج کی کال دے گی، سپریم کورٹ بار نے 2023 کی مردم شماری کے تحت انتخابات کرانے کے حکومتی فیصلے کی مذمت کردی سپریم کورٹ بار کا۔کہنا۔ہے کہ حکومتی فیصلہ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کا سبب بنے گا،بروقت انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے،الیکشن کمیشن آئینی طور پر 90 روز میں انتخابات کرانے کا پابند ہے، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آبادی میں اضافے کی بنیاد پر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کی تعداد میں اضافے کے لیے آئینی ترمیم درکار ہے،نگران حکومت کا کام صرف شفاف انتخابات کرانا ہے،مشترکہ مفادات کونسل اور وفاقی حکومت کے فیصلوں میں نگران وزیراعلیٰ کی شمولیت غیر آئینی ہے،2023 کی مردم شماری کی بنیاد پر انتخابات میں تاخیر کرنا غیر آئینی ہے، سپریم کورٹ بار کاکہنا ہے کہ انتخابات میں تاخیر کرنے کے ایسے حربے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کو کمزور کرنے کے مترادف ہے،ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھ کر شفاف انتخابات کے لیے کردار ادا کریں، شفاف انتخابات سے ہی جمہوریت، استحکام اور قانون کی حکمرانی ہوگی، سپریم کورٹ بار آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے لیے اپنی جدو جہد جاری رکھے گی تاکہ ملک میں بروقت انتخابات ہو سکیں،




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔