توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

پیر 07  اگست 2023ء

چیئرمین تحریک انصاف کی توشہ خانہ سزا کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئ عدالت عظمیٰ میں درخواست صائمہ چوہدری نامی شہری نے دائر کی،درخواست آئین کے آرٹیکل 184 (2) کے تحت دائر کی گئی ہے،درخواست میں ریاست، حکومت اور جج ہمایوں دلاور کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں عدالت سے چیئرمین پی ٹی آئی کی تین سال کی سزا کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی یے اور توشہ خانہ کیس فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں چئیرمین پی ٹی کو فئیر ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا، توشہ خانہ کیس کا فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا ہے، توشہ خانہ کیس کے سپریم کورٹ کے فیصلے تک سزا معطل کی جائے اور توشہ خانہ کیس کا ٹرائل دوبارہ شروع کیا جائے۔




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد