ہزارہ ایکسپریس حادثہ تخریب کاری بھی ہوسکتی ہے،وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق

اتوار 06  اگست 2023ء

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس کو پیش آنے والا حادثہ کوئی تخریب کاری بھی ہو سکتی ہے۔حادثے میں پندرہ افراد جاں بحق چالیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوےخواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا ہزارہ ایکسپریس حادثے میں 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ چالیس سے زائد افراد زخمی ہیں۔ وفاقی وزیرسعد رفیق کا کہنا تھا کہ ٹرین کی رفتار مناسب تھی اور ٹرین جب حادثے کا شکار ہوئی تو 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی لیکن پہلے ریلیف اور پھر تحقیقات ہوں گی، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے رابطہ کیا ہے وہ خود موقع پر پہنچ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے دو تین دن رہ گئے ہیں، ڈر تھا کہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور ایسا ہی ہوا، یہ تخریب کاری بھی ہوسکتی ہے اور لائن میں مکینیکل فالٹ بھی ہو سکتا ہے، تخریب کاری تھی یا فنی خرابی اس کا فیصلہ ایف جی آئی آر کرے گی۔ واضح رہے کہ کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو نوابشاہ میں سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا ہزارہ ایکسپریس ریلوے ٹریک سے اتر گئی جس میں کم از کم 15 افراد کے جاں بحق اور 40 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے