پاک بحریہ کے آخری ٹائپ21 کلاس جہاز پی این ایس طارق کی الوداعی تقریب

هفته 05  اگست 2023ء

پاک بحریہ کے آخری ٹائپ۔21 کلاس جہاز پی این ایس طارق کی الوداعی تقریب ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری الوداعی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، پی این ایس طارق کو پاکستان نیوی اور رائل نیوی کی یادگار کے طور پر برطانیہ کے بحری میوزیم رکھا جائے گا،، پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نیوی ڈاکیارڈ آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا، مہمان خصوصی نے گزشتہ تین دہائیوں میں مادر وطن کے دفاع کیلئے پی این ایس طارق کی شاندار خدمات کو سراہا، وزیر خارجہ نے جہاز کو بہترین آپریشنل حالت میں برقرار رکھنے پر جہاز کے عملے کی تعریف کی، ترجمان کے مطابق 1993 میں برطانیہ کی رائل نیوی سے لیے گئے اس جہاز کی پاک بحریہ میں شمولیت کے وقت وزیر اعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو تقریب کی مہمان خصوصی تھیں، پی این ایس طارق نے اب تک متعدد مشن سر انجام دئیے اور 2005 میں آئے سونامی کے بعد مالدیپ میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں بھی حصہ لیا، پی این ایس طارق کو پاکستان نیوی اور رائل نیوی کی یادگار کے طور پر برطانیہ کے بحری میوزیم رکھا جائے گا، تقریب میں سول و ملٹری شخصیات بشمول پی این ایس طارق کے سابق کمانڈنگ افسران اور عملے نے شرکت کی،،




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ