دریائے ستلج میں کشتی الٹ گئی ،ایک بچہ جاں بحق،33 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا،مزید کی تلاش جاری

جمعه 04  اگست 2023ء

دریائے ستلج میں رات گئے کشتی الٹ گئی، 33 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا،ایک بچہ جاں بحق حکام کے مطابق دریائے ستلج میں جسو کی کے مقام پر دریا عبور کرنے کے لیے استعمال ہونے والی ایک کشتی کے حادثہ میں ایک بچہ جاں بحق ہوا ہے جب کہ 33 افراد کو ژندہ بچا لیا گیا ہے،جبکہ کچھ افراد کی تلاش کےلئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے ڈپٹی کمشنر کے مطابق ریسکیو آپریشن میں بچائے جانے والے 33مرد و خواتین کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو کیے جانے والے افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ، تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ متاثرہ کشتی میں 40 افراد سوار تھے، جن میں سے 8 کا تعلق ضلع اوکاڑہ اور 32 کا ضلع بہاول نگر سے ہے۔ جائے وقوع پر مقامی انتظامیہ کے افسران اور امدادی اہل کار موجود ہیں اور لاپتا افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاپتا افراد کو بچانے کا آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج سمیت انتظامیہ کی امدادی ٹیمیں ریسکیو کارروائی میں شامل ہیں




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟